شاہراہوں، گلیوں میں سٹریٹ لائٹس روشن کردی گئیں
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے مختلف شاہراہوں اوراندرونی گلیوں میں سٹریٹ لائٹس روشن کردیں۔
سڑکیں روشن ہونے سے شہریوں کی رات کو اندھیرے کے باعث مشکلات کم ہورہی ہیں۔ایڈمنسٹریٹر/کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے ۔