جھنگ میں خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد

جھنگ میں خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد

بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپورمظاہرہ کیا، انعامات اور ٹرافیاں تقسیم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر جھنگ میں خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈراورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودنے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ والدین،سپورٹس شائقین، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور شہری بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ سپورٹس گالا میں خصوصی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصدصلاحیتوں کو منظر عام پر لانا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کے علاوہ تفریح کا موقع بھی مہیا کرنا ہے ۔سپورٹس گالا کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس گالا میں حصہ لینے والے خصوصی بچوں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں