چنیوٹ:فوڈ تھارٹی کی کارروائی، 117 انسپکشنز،جرمانے عائد
6 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات تلف ، صفائی،سٹوریج کے ناقص انتظامات کی نشاندہی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے اشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کے لیے 117 انسپکشنز کیں۔ 51 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور 6 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات تلف کی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ دودھ کے سیمپلز فیل ہونے پر جرمانہ کیا گیا اور فوڈ پوائنٹس پر صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کی گئی۔