ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کا حکم

 ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کا حکم

موافق مقامات کا بار بار سروے کر نے اور لاروا ملنے پر کیمیکل ٹریٹمنٹ کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل عباس نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں پر گہری نظر مرکوزرکھیں اور انسدادی اقدامات بلاتعطل جاری رہنے چاہیں خصوصی طور پر ان ڈور سرویلنس پر دھیان دیں تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے ۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ماہر حشرات ڈاکٹر وسیم اکرم بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل نے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات کا بار بار سروے کریں اور لاروا ملنے پر کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے ۔انہوں نے ٹائر شاپس،کباڑ خانوں، قبرستانوں اور نرسریز ودیگر ہاٹ سپاٹ کو بلا ناغہ چیک کرنے کی تاکید کی۔اس موقع پر ضلعی افسروں نے انسدادی اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں