لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکی کو قابو کر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ بلوچنی کے علاقے چک نمبر 91 رب کے قریب صابر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
اس کی کمسن بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر اس کی بیٹی کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔