سابقہ رنجش ، ماں بیٹی پر مبینہ تشدد، سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) نیامت ٹاؤن میں ماں اور بیٹی کو گھر میں گھس کر مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درج مقدمے کے مطابق ثوبیہ راحیل نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
وہ اپنی بیٹی کے ساتھ گھر پر موجود تھی کہ سابقہ رنجش کے باعث ملز موں نے اچانک ان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے انہیں اور ان کی بیٹی کو قابو کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر ان کے کپڑے پھاڑ دیئے ،۔ واقعہ کے بعد ملزمان سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔