ٹوبہ :بار ایسوسی ایشن انتخابات،اتحاد گروپ کی تقریب

ٹوبہ :بار ایسوسی ایشن انتخابات،اتحاد گروپ کی تقریب

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں بار روم میں منعقدہ تقریب میں مختلف وکلا گروپس نے اتحاد گروپ میں شمولیت اور امیدوار صدر میاں محمد احسن اور ان کے پورے پینل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

تقریب میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد گروپ کے چیئرمین چودھری ناصر اقبال ایڈووکیٹ نے ینگ وکلاء کے لیے چیمبرز الاٹمنٹ پر دو لاکھ روپے فیس مقرر کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اتحاد گروپ کی کامیابی کے بعد میرٹ کی بنیاد پر بغیر کسی فیس کے ینگ وکلاء کو چیمبرز فراہم کیے جائیں گے تاکہ نوجوان وکلاء کو عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع مل سکیں۔امیدوار صدر میاں محمد احسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہو گا اور بار کے وسائل کو وکلاء کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ سہولیات کی بہتری اور انصاف کی بالادستی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں