بھوانہ:جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن 7 ملزم گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد
بھوانہ (نمائندہ دنیا )تھانہ بھوانہ کی پولیس نے جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے لال چوک سے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار شدگان میں محمد رمضان، ساجد چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔ایس ایچ او تھانہ بھوانہ سب انسپکٹر رضوان علی اور سب انسپکٹر عدنان واجد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملز موں کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کر لی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان تاش کے پتوں کے ذریعے جوا کھیل رہے تھے ۔