نوسر بازوں نے دو افراد سے نقدی، موبائل ہتھیا لیا
عبدالطیف سے روحانی شخصیات ظاہر کرکے باتوں میں الجھا کر وارداتریحانہ سے اے ٹی ایم کارڈ ہتھیا کر اکاؤنٹ سے ایک لاکھ نکال لئے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں عبدالطیف کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے۔
دوسرے واقعہ میں نوسر بازوں نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں خاتون کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لی۔ریحانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ فوجی چوک میں اے ٹی ایم سے پیسے نکال رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم نوسر باز نے اس کو باتوں میں الجھاتے ہوئے اس کا اے ٹی ایم کارڈ ہتھیا لیا اور بعد ازاں اسکے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم نکال لی۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔