فیصل آباد میں گنے کی اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کیخلاف کارروائی

فیصل آباد میں گنے کی اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کیخلاف کارروائی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈویژنل انتظامیہ شاہرات پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے متحرک ہے ۔

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، سی پی او بلال عمر، چیف ٹریفک آفیسر، سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گنے کی اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں شاہرات پر سنگین حادثات کا سبب بن رہی ہیں، لہذا ان پر ریفلیکٹرز نصب کرنے اور بغیر ریفلیکٹر والی ٹرالیاں چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف بھاری جرمانے عائد کرنے کی ہدایت دی گئی۔کمشنر نے غیر قانونی وزن کے کنڈوں کو فوری طور پر سیل کرنے ، ٹریکٹر ٹرالیوں کی فٹنس چیک کرنے اور ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس و پنجاب پٹرولنگ پولیس کو سخت چیکنگ پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں