سیوریج زدہ تالابوں کی نکاسی، 70سے زائد تالاب محفوظ

سیوریج زدہ تالابوں کی نکاسی، 70سے زائد تالاب محفوظ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈویژنل انتظامیہ کی تحریک کے تحت ڈویژن بھر میں سیوریج کے پانی سے بننے والے جوہڑوں اور تالابوں سے سیوریج زدہ پانی کی ہنگامی بنیادوں پر نکاسی کے اقدامات جاری ہیں۔

اب تک 70 سے زائد ایسے جوہڑوں اور تالابوں سے پانی نکال کر انہیں محفوظ بنایا گیا ہے ۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے چک 189 ر ب منیانوالہ کا دورہ کیا اور تالاب سے پانی کو خشک کرنے کے جاری عمل کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم نے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے خالی پلاٹ میں سیوریج زدہ پانی کی نکاسی، موقع پر حفاظتی اقدامات اور پلاٹ کے ہر راستے کو سیل کرنے کے اقدامات کو سراہا اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کو شاباش دی۔ اس موقع پر ڈی واٹرنگ سیٹس سمیت ستھرا پنجاب کی بھاری مشینری بھی نکاسی کے آپریشن میں مصروف تھی۔انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ڈویژن بھر میں ایسے تالابوں کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کرانے کے لیے تمام انتظامی مشینری سرگرم عمل ہے ۔ کمشنر نے خالی پلاٹوں کے مالکان کو پلاٹس کو چاردیواری کرنے کے لیے نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عدم تعمیل پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں