ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،رمضان پیکج کا جائزہ
مستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی:بریفنگ ہر مستحق اور اہل خاندان تک بروقت ریلیف کی فراہمی ترجیح :عمر عباس میلہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت رمضان نگھبان پیکج کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر نوشیر علی خان، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایس ای آر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران رمضان نگھبان کارڈز اور نگہبان دسترخوان مریم کے مہمان سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان نگھبان کارڈ کے ذریعے مستحق اور کم آمدن خاندانوں کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ کارڈز 8 فروری سے مستحق افراد کے گھروں تک پہنچا نے شروع کر دیئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے ہدایت کی کہ ہر تحصیل میں زراعت توسیع کے دفاتر میں رمضان نگہبان کارڈز کے لیے ایکٹیویشن کاؤنٹرز قائم کیے جائیں تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے ۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہر تحصیل میں 8 رمضان نگہبان دسترخوان مریم کے مہمان قائم کیے جائیں گے ، جہاں روزانہ 250 روزہ داروں کو افطاری فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہر مستحق اور اہل خاندان تک بروقت ریلیف اور بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔