مفتی عبد الرشید ضیاء کی نمازِ جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت

 مفتی عبد الرشید ضیاء کی نمازِ جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت

نمازجنازہ جامع مسجد ابراہیم اور ملحقہ میدان میں حافظ مسعود عالم نے پڑھائی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما، ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث، استاذ الاساتذہ، مدرس جامعہ سلفیہ اور خطیب جامع مسجد الفردوس گلبرگ سی حضرت مولانا مفتی عبد الرشید ضیاء گزشتہ روز اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ الائیڈ سٹی کمرشل سمندری روڈ کی مرکزی جامع مسجد ابراہیم اور ملحقہ میدان میں شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ مسعود عالم کی اقتدا میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں کثیر تعداد میں علماء کرام، اساتذہ و طلبہ ، سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی، پرنسپل جامعہ سلفیہ و ناظم وفاق المدارس السلفیہ پاکستان پروفیسر چوہدری محمد یاسین ظفر، قاری محمد ادریس و دیگر مقررین نے مرحوم کی دینی، علمی، تبلیغی اور تدریسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم تقویٰ و پرہیزگاری میں اپنی مثال آپ تھے ، ان کی وفات سے علمی و دینی حلقوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں