ٹوبہ :صفائی کا بحران، اب چمکیں گے دیہات نعرہ نامکمل
رہائشی علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر ،نالیاں ابل رہی ہیں ، تعفن پھیل رہا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اب چمکیں گے دیہات کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیہات عملی طور پر گندگی کے ڈھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ستھرا پنجاب صفائی کمپنی کی ناقص کارکردگی کے باعث گلیاں، چوک اور رہائشی علاقے کوڑے کرکٹ سے بھرے ہوئے ہیں، نالیاں ابل رہی ہیں اور تعفن زدہ ماحول نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔مقامی افراد نے الزام لگایا کہ صفائی عملہ کئی ہفتوں تک دیہات کا رخ نہیں کرتا، بار بار شکایات کے باوجود حکام کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کر ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کریں اور دیہات میں صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائیں۔