وزیراطلاعات عظمی بخاری اور کمشنر فیصل آباد کی طرف سے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کیلئے مٹھائی
فیصل آباد(نیوز رپورٹر)وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری اور کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی طرف سے فیصل آباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مٹھائی اور گلدستہ پیش کیا گیا۔
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز فیصل آباد ڈویژن مقبول احمد ملک نے پریس کلب کا دورہ کرکے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات اور وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب اور کمشنر فیصل آباد کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔گروپ لیڈر شاہد علی،نومنتخب صدر محمد بلال ڈوگر،سیکرٹریشوکت وٹو،سینئر نائب صدر کاشف فرید اور دیگر عہدیداروں نے وزیر اطلاعات اور کمشنر کا شکریہ اداکیا۔