ٹھیکریوالا: کھلے سیوریج نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

ٹھیکریوالا: کھلے سیوریج نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

معصوم بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ، انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )یونین کونسل 169 چک 66 جے بی دھاندرہ اضافی آبادی (پلاٹاں) کے رہائشیوں کے لیے کھلے سیوریج کے کھال شدید پریشانی کا باعث بن گئے ہیں، جس سے معصوم بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یوسی 169 چک 66 جے بی دھاندرہ کی پلاٹاں میں موجود کھلے سیوریج کے کھال عرصہ دراز سے صفائی سے محروم ہیں اور جوہڑ کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

مرکزی قبرستان کی دیوار کے ساتھ موجود یہ کھال نہ صرف مقامی آبادی بلکہ قبرستان کے لیے بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں اور آئے روز حادثات کی وجہ بن رہے ہیں۔سیوریج کے اردگرد نہ تو حفاظتی دیواریں ہیں اور نہ ہی وارننگ سائن بورڈز، جس کے باعث بچے کھیلتے ہوئے ان کھالوں کے قریب چلے جاتے ہیں، جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں