کھیلتا پنجاب پنک گیمز:فیصل آباد ڈویژن کی دوسری پو زیشن

کھیلتا پنجاب پنک گیمز:فیصل آباد ڈویژن کی دوسری پو زیشن

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)مریم نواز شریف کے کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں فیصل آباد ڈویژن نے صوبائی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

 فیصل آباد کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 25 تمغے جیتے جن میں 9 طلائی اور 16 چاندی کے تمغے شامل ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے پنک گیمز (گرلز) میں نمایاں کامیابی پر کھلاڑیوں، محکمہ کھیل، کوچز اور والدین کو مبارکباد دی۔ لڑکیوں نے 16 مختلف کھیلوں میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ صوبائی سطح پر بین الڈویژن مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے ۔ ڈویژن بھر میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں