ٹوبہ میں اہل خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈز فراہم
مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد اہل افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی نگرانی میں ضلع بھر میں اہل خاندانوں کو ان کی دہلیز پر رمضان نگہبان کارڈز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ مستحق افراد باعزت طریقے سے مالی امداد حاصل کر سکیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 13 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو کارڈز فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد اہل افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ڈیٹا کی مکمل تصدیق کے بعد کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ شہری مالی امداد UBL اومنی، HBL کنیکٹ، الفا پے ، بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایم یا ضلعی کاؤنٹرز سے حاصل کر سکتے ہیں۔