جھنگ:ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نگہبان دسترخوان کے تحت افطار

جھنگ:ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نگہبان دسترخوان کے تحت افطار

مریضوں کے لواحقین، تیماردار، مسافر اور ہسپتال عملے مل کر روزہ افطار کیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں نگہبان دسترخوان مریم کے مہمان کے سلسلے میں الحاج محمد یعقوب شیخ نے روزہ داروں کے لیے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا۔اس موقع پر مریضوں کے لواحقین، تیماردار، مسافر اور ہسپتال عملے کی بڑی تعداد نے افطار دسترخوان سے استفادہ کیا۔ دسترخوان پر معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کیا گیا جبکہ انتظامات کی نگرانی خود شیخ محمد یعقوب اور ان کی ٹیم نے کی۔شیخ محمد یعقوب نے کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اور اس بابرکت مہینے میں دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ مستحق اور ضرورت مند افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے تیمارداروں کے لیے افطار دسترخوان خدمتِ خلق کی بہترین مثال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں