سینیٹرسردار خلیل طاہر 5 روزہ دورہ امریکہ سے واپس پہنچ گئے

 سینیٹرسردار خلیل طاہر 5 روزہ دورہ امریکہ سے واپس پہنچ گئے

اقلیتوں کی قومی دھارے میں شمولیت، بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینیٹرسردار خلیل طاہر سندھو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ناشتے کی دعوت پرشرکت اور5 روزہ قیام کے بعدوطن واپس پہنچ گئے ۔ سینیٹر خلیل طاہر سندھو اور یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (YDF) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رحمت نے امریکی محکمہ خارجہ میں عالمی مذہبی آزادی کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقرر کردہ پرنسپل ایڈوائزر مارک واکر سے ایک اہم اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے ۔ جس میں پاکستان میں اقلیتوں کی قومی دھارے میں شمولیت، بین المذاہب ہم آہنگی اور نوجوانوں کے ذریعے امن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستانی سینیٹ کے کلیدی کردار اور جامع پالیسیوں پرخصوصی گفتگو کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں