تاندلیانوالہ:سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کی صورتحال ابتر

تاندلیانوالہ:سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کی صورتحال ابتر

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تاندلیانوالہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کے دعوے عملی طور پر ناکام ثابت ہو گئے ہیں۔

شہر کی واحد اکلوتی سبزی افروز منڈی میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ، جبکہ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، گندا پانی اور تعفن شہریوں اور تاجروں کی زندگی اجیرن بنا رہا ہے ۔مقامی دکانداروں اور آڑھتیوں کے مطابق متعدد بار شکایات کے باوجود صفائی عملہ موقع پر موجود نہیں ہوتا اور انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر کو گندگی اور بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں