سدھار میں اتائی کلینک دوبارہ فعال، عوام میں تشویش

سدھار میں اتائی کلینک دوبارہ فعال، عوام میں تشویش

پینسرہ (نمائندہ دنیا )جھنگ روڈ اور اطراف چک نمبر 67-ج ب سدھار سمیت کئی علاقوں میں غیر قانونی اتائی کلینکس دوبارہ کھل گئے ہیں اور مریضوں کو غلط علاج فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

 پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت فیصل آباد کی کارروائیاں محدود یا وقتی رہی ہیں، جس کے باعث یہ کلینکس دوبارہ فعال ہو چکے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کلینکس میں غیر ماہر اور جعلی عملہ مریضوں کو ناقص علاج، غلط ادویات اور غیر مستند تشخیص فراہم کر رہا ہے ، جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن فوری طور پر ان غیر رجسٹرڈ مراکز کو مستقل طور پر بند کرے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کی صحت اور جان محفوظ ہو سکے ۔واضح رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر میں ہزاروں غیر قانونی کلینکس سیل کیے ہیں، لیکن اس کے باوجود عطائیوں کے خلاف مکمل قابو پانے میں ناکامی کے الزامات اب بھی بلند ہو رہے ہیں۔

ط

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں