ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا تھانوں کا اچانک دورہ، فوری انصاف کی فراہمی پر زور
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او ساجد حسین نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا اور پینڈنگ درخواستوں، روزنامچہ، رجسٹرز، حوالات اور صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آئیں، ہر درخواست پر بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور تھانے کا ماحول باوقار و منظم رکھا جائے ۔