گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چوری

گھر کی دہلیز پر کھڑی کی  گئی موٹر سائیکل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔

تھانہ رضا آباد کے علاقے مدینہ آباد میں نعمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی اور خود اپنے گھر کے اندر داخل ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں