چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کا تحصیل بھوانہ کا تفصیلی دورہ، اشیا کی قیمتیں چیک کیں
چنیوٹ، بھوانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا تحصیل بھوانہ کا تفصیلی دورہ،
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر شینا اعظم و دیگر کے ہمراہ ماڈل ریڑھی رمضان بازار کا دورہ کیا اور اشیا کی قیمتوں، معیار اور ریٹ لسٹوں کی دستیابی کو چیک کیا، دکانداروں سے قیمتوں کے حوالے سے دریافت کیا اور ہدایت کی کہ تمام اشیاء سرکاری نرخوں کے مطابق ہے فروخت کی جائیں، گرانفروشی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر شینا اعظم اور سی او ایم سی بھوانہ کے ہمراہ میونسپل پبلک / کروڑیہ پارک کا وزٹ کا کیا پارک کی بہتری و بحالی، سہولیات کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا۔