چلڈرن ہسپتال میں موک ایکسرسائز، صورتحال سے نمٹنے کی تربیت
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ میں دہشت گردی اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکیھرا اور سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات پر تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، سی ٹی ڈی سپیشل برانچ، ریسکیو، فائر بریگیڈ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے فرضی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور اس کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ہسپتال کے اندر اینٹی مائنز اور اینٹی بم ڈیٹیکٹر کے ذریعے سویپنگ کر کے جگہ کلیر کی۔موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہلکاروں کو تربیت دینا اور خود کو تیار رکھنا تھا۔ ڈی ایس پی سرکل صدر خدا بخش، ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ ثاقب ریاض مہیس اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔