سحر و افطار میں گیس کی بندش ،جماعت اسلامی کا احتجاج

 سحر و افطار میں گیس کی بندش ،جماعت اسلامی کا احتجاج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق یو سی ناظم میاں طاہر ایوب نے کہا ہے کہ۔۔۔

رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں سحر اور افطار کے بابرکت اوقات میں گیس کی بندش اور انتہائی کم پریشر نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔میاں طاہر ایوب نے کہا کہ ایک طرف عوام بھاری بل ادا کرنے پر مجبور ہیں تو دوسری طرف ضرورت کے وقت گیس بھی دستیاب نہیں ہوتی۔ حکومتی نااہلی اور متعلقہ اداروں کی بے حسی نے گھریلو صارفین کو شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ خواتین، بزرگ اور بچے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں مگر ذمہ داران کو کوئی پروا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سحر کے وقت چولہے ٹھنڈے اور افطار کے وقت پریشر غائب ہونا کسی طور قابل قبول نہیں۔ اگر عوام مہنگی گیس کے بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں تو پھر انہیں بنیادی سہولت سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں