جی سی ویمن یونیورسٹی میں ’’وائب ٹو ارن‘‘ ایونٹ کا انعقاد

جی سی ویمن یونیورسٹی میں ’’وائب ٹو ارن‘‘ ایونٹ کا انعقاد

طالبات کو سوشل میڈیا کے منفی رجحانات سے باخبر رہنے کی بھی ہدا یت

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)جی سی ویمن یونیورسٹی میں آپٹیمم ٹیک کے تعاون سے \"وائب ٹو ارن\" تعلیمی و ٹیکنالوجی ایونٹ منعقد ہوا، جس کا مقصد طالبات کو صنعت سے جوڑنا، عملی مہارتیں فروغ دینا اور جدید روزگار کے مواقع سے آگاہ کرنا تھا۔تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) تھیں۔ انہوں نے خطاب میں طالبات کو گریڈز کی بجائے مہارت، فوکس، عملی تجربے اور خود احتسابی پر توجہ دینے کی تلقین کی اور کہا کہ عالمی ادارے آج ڈگری کے ساتھ ساتھ عملی صلاحیت اور کارکردگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے طالبات کو سوشل میڈیا کے منفی رجحانات سے باخبر رہنے اور اپنی تعلیمی و پیشہ ورانہ سمت واضح رکھنے کی ہدایت بھی دی۔

وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اکرم اور ان کی ٹیم کی ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں کاوشوں کو بھی سراہا۔پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اکرم نے کہا کہ \"وائب ٹو ارن\" کا مقصد طالبات کو بہتر کیریئر مواقع فراہم کرنا اور مؤثر روزگار کی جانب لے جانا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر کامیاب زندگی کی جانب بڑھ سکیں۔ ایونٹ میں صنعت اور اکیڈیمیا کے درمیان مؤثر رابطے ، جدید ٹیکنالوجیز، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سکل بیسڈ لرننگ جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں