ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فروری میں 78 سو سے زائد گاڑیوں کے چالان
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خرم شہزاد کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم اور کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ ماہ فروری میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 78 سو سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور 1 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہیلمٹ کے بغیر 2691 موٹرسائیکل سوار، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر 2438 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے چالان کیے گئے ۔