ٹو بہ ٹیک سنگھ:شاپنگ بیگز کے استعمال کو محدود کرنے کے اقدامات پر عمل نہ ہو سکا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ ماحولیات کی عدم توجہی کے باعث پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کو محدود کرنے کے اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہوئے ۔
شہر کی مارکیٹوں میں مختلف ساخت اور سائز کے بیگز دوبارہ آزادانہ فروخت ہو رہے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کے خلاف جاری مہم کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے اور مستقل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ماحولیات کے تحفظ کے اقدامات مؤثر ثابت ہوں۔