الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کو وہیل چیئرز عطیہ

 الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے ٹی ایچ  کیو ہسپتال جڑانوالہ کو وہیل چیئرز عطیہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کو مریضوں کیلئے وہیل چیئرز عطیہ کی گئیں۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پی پی 101 زاہد حسین کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ مصروف عمل ہے ۔پوری دنیا میں کہیں بھی کوئی آفت آجائے تو الخدمت کے والینٹرز ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں