ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کے اقدامات

 ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کے اقدامات

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

 ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ درخواستیں افسروں کو مارک کر کے مختص کردہ وقت میں حل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی مسئلہ کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور بلاوجہ انتظار نہ کروائیں۔ دفاتر اور تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں