کمالیہ:اسسٹنٹ کمشنر کا ٹرانسپورٹ اڈوں اور مارکیٹس کا معائنہ
کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے شہر کے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا اچانک معائنہ کیا اور کرایہ ناموں کی چیکنگ کی۔
اس موقع پر انہوں نے مسافروں سے وصول کیے جانے والے کرایوں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مقررہ کرایہ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے پیرا فورس کے ہمراہ شہر کی مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور عارضی تجاوزات کا جائزہ لیا۔ عارضی تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی۔دوران چیکنگ، زائد نرخ وصول کرنے والی کریانہ کی دکان کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت کی جائیں اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں رکھی جائے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔