چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زرعی یونیورسٹی میں ایگریکلچرل فورم اجلاس

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زرعی یونیورسٹی میں ایگریکلچرل فورم اجلاس

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں زراعت کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے ریجنل ایگریکلچرل فورم کا اجلاس منعقد ہوا،

جس کے تحت فصل وار زرعی پالیسی کی تشکیل، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت، نمائشی کھیتوں کے قیام، زرعی ماحولیاتی زونز کی نشاندہی اور ویلیو ایڈیشن کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کی۔اجلاس میں چیف سائنٹسٹ گندم ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد ڈاکٹر جاوید احمد، چیف سائنٹسٹ دالیں ڈاکٹر خالد حسین، ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن فیصل آباد خالد محمود، ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈاکٹر بابر شہباز، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر سلطان حبیب اللہ، چیئر ایگریکلچر پالیسی ڈاکٹر آصف کامران، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان عباس، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر خالد بشیر، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر عمیر گل، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر حافظہ شافعہ تحسین گل سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں گندم، مکئی، چاول، گنا، کپاس، دالوں، کینو، چارہ جات اور دیگر فصلوں سے متعلق جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں