عید سے قبل نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے احکامات جاری
تمام ڈسپوزل سٹیشنز کے ویٹ ویلز کی ڈی سلٹنگ فوری مکمل کر نے کا حکم
ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر واسا سلمان شجاع نے عید الفطر سے قبل شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹرز، افسران اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو عید کے دوران معیاری نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کے ویٹ ویلز کی ڈی سلٹنگ فوری طور پر مکمل کی جائے اور اس عمل کی نگرانی کی جائے ۔ پارکوں میں سیوریج کا پانی ہر صورت نہیں رہنا چاہیے اور ڈی واٹرنگ سیٹس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔ مسنگ مین ہولز کو فوری طور پر کور کرنے کی ہدایت بھی دی گئی تاکہ شہری محفوظ رہیں۔