چناب نگر:خلیفہ چہارم حضرت سیدنا علی ؓ کی شہادت پر سیمینار

چناب نگر:خلیفہ چہارم حضرت سیدنا علی ؓ کی شہادت پر سیمینار

آپ نے خلافت کے دوران عدل و انصاف کیلئے بھرپور کوششیں کیں:مقررین

چناب نگر (نامہ نگار )خلیفہ چہارم حضرت سیدنا علی ؓ کی شہادت کے حوالے سے مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی ذات کمالات سے مالا مال تھی اور آپ میں عجز و انکساری نمایاں تھی۔مقررین نے کہا کہ حضرت علیؓ کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ۔ آپ نے خلافت کے دوران عدل و انصاف کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ غزوہ خیبر کے موقع پر آپؓ نے فرمایا کہ جھنڈا اُس شخص کو دیا جائے گا جس کے ہاتھوں سے خیبر فتح ہوگا اور جو اللہ تعالیٰ اور پیارے رسولؐ کے لیے محبوب ہو۔

چنانچہ حضرت علیؓ کو جھنڈا عطا کیا گیا اور خیبر آپؓ کے ہاتھوں فتح ہوا۔سیمینار میں مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد سلمان عثمانی، مولانا خلیل احمد اشرفی، مولانا احسن رضوان عثمانی، مولانا علامہ محمد قادری سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ حضرت علیؓ کا دور خلافت عدل و شجاعت کا روشن نمونہ ہے ، جو حکمرانوں کے لیے آج بھی نمونہ حیات ہے ۔ رسولؐ نے فرمایا: \"میں علم کا شہر ہوں اور علی المرتضیٰ اس کا دروازہ ہے ۔\"

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں