چیئرمین سہولت بازار افضل کھوکھر کا دورہ جڑانوالہ سہولت بازار

چیئرمین سہولت بازار افضل کھوکھر کا دورہ جڑانوالہ سہولت بازار

شہریوں سے اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا )چیئرمین سہولت بازار پنجاب محمد افضل کھوکھر نے جڑانوالہ سہولت بازار کا دورہ کیا اور بازار میں قائم سہولیات، اشیائے خوردونوش کے معیار اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصرت شاہ اور انچارج سہولت بازار احمد ڈوگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ دورے کے دوران چیئرمین نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصرت شاہ اور انچارج سہولت بازار احمد ڈوگر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سہولت بازار میں شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش کم قیمت پر فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ صفائی، ستھرائی اور نظم و ضبط کا بھی خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ خریداروں کو بہترین ماحول میسر آ سکے ۔چیئرمین سہولت بازار پنجاب محمد افضل کھوکھر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصرت شاہ اور احمد ڈوگر کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں