رمضان میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان

 رمضان میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان

خواتین، نوجوان لڑکیاں اور بچے دکانداروں زبردستی خیرات وصول کرتے ہیں

چناب نگر (نامہ نگار) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں چناب نگر اور گردونواح میں گداگروں کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے ۔ پیشہ ور بھکاریوں میں زیادہ تر خواتین، نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیں، جو دکانداروں اور عوام سے زبردستی خیرات وصول کرتے نظر آتے ہیں۔ذرائع کے مطابق نوجوان لڑکیاں ادائیں دکھاتے ہوئے خیرات لینے پر مجبور کرتی ہیں اور اگر دینے سے انکار کیا جائے تو بدتمیزی اور دھمکیوں پر بھی اتر آتی ہیں۔

شہر بھر کی مارکیٹیں، چوک، لاری اڈے اور مین بازار پیشہ ور بھکاریوں کے قبضے میں ہیں، جبکہ نماز کے دوران تمام مساجد کے باہر بھی بھکاریوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، جس سے نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سماجی، فلاحی اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ زندگی بسر کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں