کمالیہ: تحصیل ہسپتال عملے کی پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی
پاک فوج نے ہمیشہ ملک کے دفاع کیلئے قربانیاں دی ہیں:ڈاکٹر عدیل عارف
کمالیہ (نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میاں عدیل عارف کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ریلی میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے سپہ سالار حافظ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے معاملے میں تمام طبقات اور فرقے اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر متحد ہو جاتے ہیں۔ڈاکٹر عدیل عارف نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور سپہ سالار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔