جی سی یونیورسٹی،گریڈ 1 تا 4 ملازمین میں عیدی،تحائف تقسیم

جی سی یونیورسٹی،گریڈ 1 تا 4 ملازمین میں عیدی،تحائف تقسیم

رمضان صبر، برداشت کا درس دیتا ،عیداخوت کا پیغام دیتی:ڈاکٹر کنول امین

فیصل آباد(نیوز رپورٹر) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں عیدالفطر کے موقع پر درجہ اوّل تا چہارم کے ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی فنڈز، وائس چانسلر اور فیکلٹی کی جانب سے ملازمین میں عیدی اور عید کے تحائف تقسیم کئے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ صبر، برداشت اور دوسروں کے احساسات کو سمجھنے کی تربیت دیتا ہے جبکہ عیدالفطر محبت، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کا پیغام دیتی ہے۔

انہوں نے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے ذاتی طور پر بھی عیدی دی۔یکجہتی اور خیرسگالی کے جذبے کے تحت فیکلٹی ممبران ڈاکٹر صدف نقوی، ڈاکٹر سائرہ اختر، ڈاکٹر عابدہ کوثر، ڈاکٹر عمرانہ شہزادی، ڈاکٹر نوشین سید اور ڈاکٹر گل ثناء نے بھی ملازمین کو عید کے تحفے کے طور پر سوٹ پیش کئے ۔ وائس چانسلر نے اساتذہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں مختلف شعبہ جات کے صدور، انتظامی سربراہان، فیکلٹی ممبران اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملازمین نے وائس چانسلر اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں