تھا نوں میں کسی بھی شہری کی تضحیک برداشت نہیں :ڈاکٹر نوید

تھا نوں میں کسی بھی شہری کی تضحیک برداشت نہیں :ڈاکٹر نوید

تھانہ کلچر میں تبدیلی اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے

چناب نگر (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے روزنامہ دنیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کی سہولت یقینی بنائی جا سکے اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔ ڈی پی او نے عوام سے اپیل کی کہ جھوٹی درخواستوں سے اجتناب کریں تاکہ پولیس وسائل درست طریقے سے استعمال ہو سکیں۔

فیلڈ افسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہریوں کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے ، مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔ دفاتر اور تھا نوں میں کسی بھی شہری کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ اگر کسی وجہ سے شہری کا مسئلہ تھانے میں حل نہیں ہوتا تو وہ بلاجھجک میرے دفتر تشریف لائیں، ان کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں