مکوآنہ: اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا ڈی واٹرنگ سیٹ کا دورہ
رنگزیب گورائیہ نے قبرستان میں جمع گندے پانی کی نکاسی کے اقدامات کا حکم دیا
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ نے مکوانہ کے قریب ڈی واٹرنگ سیٹ کا دورہ کیا اور قبرستان میں جمع گندے پانی کی فوری نکاسی کے اقدامات کا حکم دیا۔اس موقع پر پروجیکٹ مینجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حذیفہ جلیل، رائے سلیم نمبردار اور حلقہ پٹواری حق نواز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ ڈی واٹرنگ سیٹ کے ذریعے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے ۔مزید برآں، قبرستان کی دیوار کے ساتھ حفاظتی بند تعمیر کرنے اور قریبی نالے کو اونچا کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں تاکہ مستقبل میں بارش یا نکاسی آب کے دوران پانی قبرستان میں داخل نہ ہو سکے۔