ٹو بہ :معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا رمضان نگہبان پیکج کا جائزہ

ٹو بہ :معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا رمضان نگہبان پیکج کا جائزہ

مستحق اور محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیکیج متعارف کروایا :سلمیٰ بٹ

ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے ضلع کا دورہ کر کے رمضان نگہبان کارڈ کیمپ سائٹس، رقم کی ادائیگی کے مراکز اور رمضان نگہبان بازار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر میلہ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔سلمیٰ بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں مستحق اور محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے رمضان نگہبان پیکیج متعارف کروایا گیا ہے۔ ضلع میں 46 ہزار سے زائد خاندان اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں رمضان بازاروں سے اب تک ایک ارب 80 کروڑ روپے کی سیل ہو چکی ہے اور ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد افراد نے ان بازاروں کا دورہ کیا۔ رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش عام مارکیٹ کے مقابلے تقریباً 10 فیصد کم قیمت پر فراہم کی جا رہی ہیں جس سے عوام کو تقریباً 19 کروڑ روپے کا ریلیف ملا ہے ۔سلمیٰ بٹ نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، ضلع میں 62 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور یکم رمضان سے اب تک 46 ہزار 851 انسپکشنز کی جا چکی ہیں۔ خلاف ورزی پر 13 لاکھ 49 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 41 دکانیں سیل کی جا چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں