ٹو بہ :یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلی، فلسطینی عوام کے حق میں نعرے

ٹو بہ :یوم القدس کے موقع پر احتجاجی  ریلی، فلسطینی عوام کے حق میں نعرے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )یوم القدس کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت چیئرمین حسینیہ ٹرسٹ سید آصف شیرازی نے کی۔

ریلی مرکزی امام بارگاہ سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے سٹی ہسپتال چوک پہنچی، جہاں شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ریلی کے شرکا نے فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ، جن پر فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کے تحفظ کے نعرے درج تھے ۔ ریلی کے اختتام پر مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر فلسطین کی آزادی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں