اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کا دورہ
کمالیہ(نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، مختلف وارڈز، میڈیکل سٹور اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عدیل عارف نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی امور اور سہولیات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔