شہدائے چنیوٹ پولیس کی فیملیز میں عید پیکیج تقسیم

شہدائے چنیوٹ پولیس کی فیملیز میں عید پیکیج تقسیم

ڈاکٹر نوید شہید کانسٹیبل امتیاز ،شہید ٹریفک اسسٹنٹ ظفر عباس کے گھر پہنچ گئے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس عبدالکریم کے وژن کے مطابق شہدائے پولیس کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری ہے ۔چنیوٹ پولیس کی جانب سے شہدائے چنیوٹ پولیس کی فیملیز میں عید پیکیج تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف شہید کانسٹیبل امتیاز احمد ،شہید جونیئر ٹریفک اسسٹنٹ ظفر عباس کے گھر پہنچ گئے ۔ڈی پی او نے شہدا کے گھروں میں جاکر اہلخانہ سے ملاقات کی ، خیریت دریافت کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ڈی پی او نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او نے چنیوٹ پولیس کی جانب سے شہداء کی فیملیز کو تحائف پیش کیے ۔ اس حوا لے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء کونہیں بھولے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں