ڈپٹی کمشنر عائشہ کا فرنیچر مارکیٹ بیوٹیفکیشن منصوبے کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر عائشہ کا فرنیچر مارکیٹ بیوٹیفکیشن منصوبے کا جائزہ

پراجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کیلئے کام میں تیزی لانے کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے فرنیچر مارکیٹ میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد احمد علی، واثق عباس ہرل، ایکسین واپڈا، سی او ایم سی اور دیگر محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔جاری ترقیاتی کاموں پر متعلقہ افسروں نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبے میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پراجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ایکسین واپڈا کو الیکٹرک سپلائی کے امور جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فرنیچر بازار اور جھنگ روڈ شہر کے اہم تجارتی مراکز ہیں، اور بازاروں کی تزئین و آرائش سے شہریوں اور تاجروں کو بہتر ماحول میسر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں