ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا، مریضوں سے ملاقات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا، مریضوں سے ملاقات کر کے طبی سہولیات کے حوالے سے فیڈبیک حاصل کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، صفائی و نظم و ضبط کو بہتر بنایا جائے اور طبی عملے کو خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے کی تاکید کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں