ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا پیرمحل کادورہ، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ
زیر تعمیر سپیشل ایجوکیشن اسکول، سپورٹس کمپلیکس، پیرا فورس سٹیشن کا معائنہ کیا
پیرمحل(نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کا پیرمحل کادورہ، جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل محمد زاہد اقبال اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فاطمہ سلیم کے ہمراہ تحصیل پیرمحل میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں زیر تعمیر سپیشل ایجوکیشن اسکول، سپورٹس کمپلیکس، پیرا فورس سٹیشن اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم ہونے والے ٹراما سنٹر کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے متعلقہ کنٹریکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے بلڈنگ میٹریل کی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے اور تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے تحصیل پیرمحل کے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور عوام جلد از جلد ان فلاحی منصوبوں سے مستفید ہوں گے ۔