جیل ہیلتھ کونسل اجلاس، قیدیوں کے طبی سہولیات کا جائزہ

جیل ہیلتھ کونسل اجلاس، قیدیوں کے طبی سہولیات کا جائزہ

قیدیوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں: ذیشان لبھا مسیح

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رانا عرفان سلیمان اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور طبی معائنے کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ہدایت کی کہ قیدیوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور بیمار قیدیوں کے باقاعدہ طبی معائنے کا نظام مؤثر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں